اسلام آباد، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔
صدر آصف زرداری نے فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد اور پائیدار فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آزادی، وقار اور انصاف کیلئے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔
آصف زرداری نے کہا کہ عالمی ضمیر فلسطین میں لاکھوں لوگوں کی حالت زار نظر انداز نہیں کرسکتا، اسرائیلی قبضہ اور عالمی قوانین کی بےتوقیری خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بین الاقوامی برادری اور سلامتی کونسل غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سابق عمران خان کا شوق پورا نہیں ہوا تو وہ ایک اور کال دے کر شوق پورا کر لیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان لوگوں نے پورے بلیو ایریا کو لال سیاہی پھینک کر سرخ کیا ہوا ہے۔