رواں سال نومبر کے دوران پاکستان بھر میں 47 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ نومبر میں دن اور رات کے دوران درجہ حرارت بھی دو، دو ڈگری زیادہ رہا۔ آنے والے دنوں میں ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں کا رخ کرے گا جس کے سبب بلوچستان میں بارش اور گلگت بلتستان میں برفباری کے امکانات ہیں۔
رواں سال نومبر میں لاہور سمیت پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ کا راج رہا جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض علاقے بھی اسموگ کی زد میں آئے۔
معمول سے کم بارشیں ہونے کی وجہ سے اسموگ میں خاطر خواہ کمی نہیں آسکی جبکہ پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ بھی نہیں کیا۔
دوسری جانب نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب شناختی کارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا آسان ہو گیا۔
اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈ کے حصول کیلئے کراچی میں سیلف سروس کیوسک نصب کی جائے گی، جس سے لمبی قطاروں اور طویل انتظار کے بغیر کوئی بھی شہری بغیر خود کار طریقے سے مستفید ہوسکے گا۔