صدر بیلاروس الیگزینڈر لوکاشینکو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں مختلف امور زیر بحث لائے گئے۔
راولپنڈی، صدر بیلاروس الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی گئی، جس میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور زیر غور آئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے بیلاروس کی عالمی اور علاقائی کردار میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
الیگزینڈر لوکاشینکو نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں اور امن کے قیام میں اس کے شاندار کردار کی تعریف کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے دفاعی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا گیا۔