چین کی جانب سے جاسوسی سمیت مختلف الزامات پر قید 3 امریکی شہریوں کو رہا کردیا گیا۔
امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے چینی ہم منصب سے اپنے شہریوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا، صدر بائیڈن اپنے دور صدارت میں 70 امریکیوں کو واپس لائے ہیں۔
واضح رہے کہ مئی 2023 میں چینی عدالت نے ایک 78 سالہ امریکی پاسپورٹ ہولڈر اور ہانگ کانگ کے رہائشی جان شنگ وان لیونگ جاسوسی کے مرتکب پائے ان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
گزشتہ سال اپریل میں چین نے اپنے انسداد جاسوسی قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے جاسوس کی تعریف کو مزید وسیع کیا تھا۔
دوسری جانب سعودی عرب دنیا کا طویل ترین ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم شروع کرنے جارہا ہے۔
ریاض میں 22.5 ارب امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا ریاض میٹرو سسٹم 27 نومبر سے مرحلہ وار فعال ہوگا۔ یہ دنیا کا سب سے طویل ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم ہوگا، جسے جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔