ریحام خان نے ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی صحافی اور ہانیہ عامر کی پہلی فلم ’جانان‘ کی پروڈیوسر ریحام خان نے اداکارہ ہانیہ کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ بھی بتائی ہے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے حالیہ گفتگو میں شادی کے فیصلے سے متعلق لڑکیوں کو احتیاط برتنے کی نصیحت کی ہے۔ انہوں نے اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی ذاتی مضبوطی اور کیریئر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور شادی کے لیے جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔

latest urdu news

ریحام نے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو بھی یہی نصیحت کرتی ہیں کہ پہلے خود کو قابل اور خود مختار بنائیں تاکہ زندگی کے ہر مرحلے پر بہتر فیصلے لے سکیں۔ ان کے مطابق شادی کا فیصلہ صرف ایک چوائس ہونا چاہیے، نہ کہ کسی دباؤ یا مجبوری کا نتیجہ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی لڑکیاں یہ سمجھتی ہیں کہ شادی انہیں آزادی دے گی، لیکن حقیقت میں شادی کے بعد ان پر مزید ذمہ داریاں اور پابندیاں عائد ہو جاتی ہیں۔ شادی کو ضرورت کے بجائے ایک اختیار سمجھنا چاہیے، کیونکہ ہمیشہ ایک اچھا جیون ساتھی ملنے کی ضمانت نہیں ہوتی۔

ریحام خان نے یہ بھی واضح کیا کہ شادی کا دباؤ صرف خواتین پر ہی نہیں بلکہ مردوں پر بھی ہوتا ہے، اور دونوں کو اس دباؤ سے آزاد ہو کر خود کو مستحکم بنانا چاہیے۔ والدین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں بلکہ والدین کو چاہیے کہ انہیں تعلیم اور ہنر سے آراستہ کریں تاکہ وہ مالی طور پر خود مختار رہ سکیں۔

ریحام نے والدین کو خبردار کیا کہ اگر شادی ناکام ہو یا طلاق کی صورت میں مشکلات پیش آئیں، تو لڑکیوں کا انحصار دوبارہ والدین پر آ سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ لڑکیوں کو خود مختاری کی طرف راغب کیا جائے۔

ریحام خان کے یہ خیالات سماج میں لڑکیوں کے حقوق اور خود مختاری کے حوالے سے ایک مضبوط پیغام دیتے ہیں۔

News Alert Urdu

Free website traffic