عمر کی پرواہ کئے بغیر اچھا جیون ساتھی ملنے پر شادی کر لینی چاہیے: مریم نفیس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کہتی ہیں انکے خیال میں عمر کی پرواہ کئے بغیر درست جیون ساتھی ملنے پر شادی کرلینی چاہیے۔

مقبول اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں ایک مزاحیہ پروگرام ‘گپ شپ’ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز انڈسٹری کے تجربات پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں جب صحیح وقت اور درست ساتھی مل جائے تو عمر کی پرواہ کیے بغیر شادی کر لینی چاہیے۔

latest urdu news

پروگرام میں گفتگو کے دوران مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے زیادہ دوست نہیں ہیں اور جو چند ہیں، وہ بھی پہلے سے ان کے قریبی تعلقات کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں کام کرنے والے ساتھی اچھے کولیگ تو ہو سکتے ہیں، لیکن ان سے گہری دوستی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ شوبز میں اکثر تعلقات اور مخلصانہ دوستی کے دعوے محض دکھاوا ہوتے ہیں، جو صرف تصاویر اور ویڈیوز تک محدود رہتے ہیں۔ اپنی زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ ہر شخص آپ کا دوست نہیں ہو سکتا، مختلف لوگوں کے ساتھ مختلف نوعیت کے تعلقات ہو سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک بار فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی، اور وہ کام کرنے پر آمادہ بھی تھیں، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے وہ فلم مکمل نہ ہو سکی۔

مریم نفیس کے یہ خیالات ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور شوبز انڈسٹری کی حقیقتوں پر روشنی ڈالتے ہیں۔

News Alert Urdu