31 دسمبر کے بعد افغان شہریوں کو اسلام آباد کی حدود میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی: وزیر داخلہ محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد افغان شہریوں کو بغیر این او سی کے اسلام آباد میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ 31 دسمبر 2024 کے بعد افغان شہریوں کو اسلام آباد میں قیام کے لیے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) لازمی حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ این او سی کے بغیر کسی بھی افغان شہری کو وفاقی دارالحکومت میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

latest urdu news

مزید گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا اور کہا کہ شاہراہوں اور سڑکوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوام جلد ہی ان منصوبوں کے مثبت اثرات محسوس کریں گے اور شہر میں سفری سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

یہ اقدامات اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

News Alert Urdu