16
وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کے دورے پر آئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو مری پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر کو مری میں دیئے جانیوالے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ ن لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی گزشتہ روز سے مری میں موجود ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی ملاقات ہوئی۔ نوازشریف کو دیکھتے ہی بیلا روس کے صدر نے بانہیں کھول کر گلے لگالیا۔
محمد نوازشریف نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے ہمراہ انتہائی گرمجوشی سے بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں باہمی تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔