متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جس طرح ملک چلایا جا رہا ہے اس طرح نہیں چل سکتا۔آئین اور قانون احتجاج کی اجازت دیتے ہیں تشدد کی نہیں۔
اپنے ایک بیان میں اہم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ جاگیردارانہ جمہوریت ملک کیلئے نقصان دہ ہے ۔ کیونکہ آئین و قانون احتجاج کی اجازت دیتا ہے کسی تشدد کی نہیں۔
جن لوگوں نے مذاکرات کے دروازے بند کئے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہر مسئلہ کا آخری حل مکالمہ ہے۔
حکومت کو مذاکرات کے امکانات کسی صورت ختم نہیں کرنے چاہیے تھے۔
دوسری جانبوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونیوالے احتجاج کا حصہ نہ بننے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دے کر اتحاد اور شعور کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے "بہت شکریہ پنجاب، پنجاب زندہ باد” کا نعرہ لگایا۔