تحریک انصاف کی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران کارکنوں کی ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے ویڈیو لنک پر پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

latest urdu news

دوران سماعت انہوں نے موقع اختیار کیا کہ گزشتہ روز احتجاج کے دوران دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔

جس پر جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ آپ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں۔

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے ہے نہیں، اسے کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دئیے کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہوا اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

بعدازاں آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا کی زبانی ازخود نوٹس کی استدعا مسترد کر دی۔

News Alert Urdu