لیڈرشپ نے مایوس کیا، تحقیقات ہونی چاہئیں ڈی چوک کو ہی کیوں چنا گیا: شوکت یوسفزئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے رہنما بھی پارٹی پالیسی سے مایوس۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کہتے ہیں لیڈرشپ نے مایوس کیا، یہ تحقیقات ضروری ہونی چاہئیں کہ احتجاج کیلئے ڈی چوک کو ہی کیوں چنا گیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور بشریٰ بی بی محفوظ ہیں وہ دونوں اس وقت مانسہرہ میں ہیں۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی لیڈرشپ نے مایوس کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے علاوہ کوئی لیڈرسامنے نہیں آیا۔

پی ٹی آئی کی لیڈرشپ میں مشاورت اور کوآرڈینیشن نظر نہیں آئی، جب لیڈرشپ کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں تھا تو اتنے زیادہ کارکنوں کو کیوں احتجاج کیلئے نکالا گیا؟

جب وفاقی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی آفر کی گئی تھی تو پھر مذاکرات کیوں نہیں کئے گئے؟

تمام پارٹی رہنماوں کو پہلے سے علم تھا کہ حکومت ڈی چوک میں فسطائیت کا مظاہرہ کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ احتجاج میں کیوں نظر نہیں آئے؟ شیر افضل مروت بھی مکمل طور پر غائب تھے۔

News Alert Urdu