فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ: وزیراعلیٰ مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونیوالے احتجاج کا حصہ نہ بننے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دے کر اتحاد اور شعور کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے "بہت شکریہ پنجاب، پنجاب زندہ باد” کا نعرہ لگایا۔

latest urdu news

انہوں نے حکام کو صوبہ بھر میں راستے کھولنے کا حکم دیتے ہوئے اشیاءخورونوش کی فراہمی برقرار رکھنے کیلئے ہدایات بھی جاری کر دیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کے نرخ کنٹرول کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتشار پسندوں کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے اور ان چند دنوں میں عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس بھی ہے۔

News Alert Urdu