27
پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد موٹر وے کھول دی گئی۔
اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کیلئے بحال کر دیئے گئے، جہاں کنٹینرز لگا کر شاہراوں کو بند کیا گیا ہے انہیں بھی ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور تا اسلام آباد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
موٹروے ایم 11 کو لاہور تا سیالکوٹ بھی ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، موٹروے ایم 4 ، موٹروے ایم 14 ، موٹروے ایم3 بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔
ادھر ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں۔
لاہور رنگ روڈ بھی ٹریفک کیلئے کھلی ہے اور شہرکے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔