22
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری کہتے ہیں کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی سے تحریک انصاف کے مظاہرین منتشر ہو گئے اور لاشیں بھی نہیں گریں۔
9 مئی کے بعد یہ احتجاج بھی تحریک انصاف کا ایک بلنڈر تھا لیکن یہ بغاوت حکومت نے کامیاب نہیں ہونے دی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد تھا کہ کوئی اور لاش نہ گرے۔
تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کا اعلان ہمیشہ اسی وقت ہوتا ہے جب کسی دوست ملک کے سربراہ نے پاکستان آنا ہوتا ہے۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں۔
ملکی مسائل پر تحریک انصاف کی بے حسی ماضی میں بھی اسی طرح تھی۔