10
تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا ءاللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کی فائنل کال نہیں مس کال تھی یہ لوگ دم دبا کر بھاگے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا نام بھگوڑا ہونا چاہیے وہ ایک بار نہیں دوسری دفعہ بھاگے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک گاڑی میں فرارہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مظاہرین کا اسلام آباد کو ٹیک اوور کرنے کا پلان تھا۔
انہوں نے اہم عہدوں پر تعینات سرکاری شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔
کنٹینر کو اس لیے آگ لگائی گئی کیونکہ اس میں اہم معلومات تھیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے اپنی چپلیں اور کپڑے چھوڑ کر بھاگے ہیں۔