بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کردی، فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سیاست نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کردی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے اور علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کا پولیس تعاقب کر رہی ہے ان دونوں کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے بعد بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بشریٰ بی بی کو خود ڈی چوک نہیں آنا تھا ، صرف کارکنوں کو اُکسانا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں پرپٹی بندھ دی گئی ہے وہ بیگم سے آگے کچھ نہیں دیکھ رہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے اور بشریٰ بی بی کارکنان کو ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بے یارو مددگار چھوڑ کر بھاگ گئے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ 2، 3 دن پہلے خبر دار کر دیا تھا کہ جو کوئی ڈی چوک آئے گا حکومت اسے خوب دھوئے گی۔

News Alert Urdu