تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، شہر میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اس متعلق کہا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ شہر میں امن و امان کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ڈی سی راولپنڈی نے کہا کہ فیصلہ ڈسڑکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔

latest urdu news

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تعلیمی نصاب میں اسموگ کو شامل کیا ہے۔

مریم اورنگزیب اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں اسموگ کے خاتمے کے حوالے سے مختلف اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اسموگ ایک رات میں ختم نہیں ہوسکتی کم از کم 10 سال لگیں گے، ورلڈ بینک کے تعاون سے ای میس ٹرانزٹ پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔

News Alert Urdu