تعلیمی نصاب میں اسموگ کو شامل کیا ہے، مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تعلیمی نصاب میں اسموگ کو شامل کیا ہے۔

مریم اورنگزیب اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں اسموگ کے خاتمے کے حوالے سے مختلف اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اسموگ ایک رات میں ختم نہیں ہوسکتی کم از کم 10 سال لگیں گے، ورلڈ بینک کے تعاون سے ای میس ٹرانزٹ پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔

latest urdu news

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسموگ کیلکولیشن کے لیے 6 اے کیو آئی مانیٹرز لگائے ہیں، فیکٹریوں کو امیشن کنٹرول سسٹم کی تنصیب کے لیے معانت کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر 1 ہزار سپر سیڈرز دیے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیلاروس کیساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کی موجودگی میں مختلف معاہدوں پر دستخط کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بہتر ین تعلقات پائے جاتے ہیں۔

News Alert Urdu