اسلام آباد، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی احتجاج کے لیے لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کے ساتھ اسلام آباد آئی ہیں۔
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے کرایہ کے افراد کو فرنٹ لائن پر لایا ہے اور غریبوں کے بچوں کو احتجاج میں شامل کر کے انہیں ایندھن بنایا جا رہا ہے۔ عطا تارڑ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ تحریک انصاف کا مقصد 9 مئی کے مقاصد کو دوبارہ حاصل کرنا ہے اور یہ لوگ بیلاروس کے صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیلاروس کیساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کی موجودگی میں مختلف معاہدوں پر دستخط کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بہتر ین تعلقات پائے جاتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں، پاکستان بیلا روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون چاہتا ہے۔