بیلاروس کیساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے، وزیراعظم پاکستان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیلاروس کیساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کی موجودگی میں مختلف معاہدوں پر دستخط کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں۔

latest urdu news

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں، پاکستان بیلا روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون چاہتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے وفد کیساتھ مختلف یادداشتوں اور سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں اور 8 سال بعد بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے، صدر بیلاروس پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات مفید رہی، دوطرفہ معاہدوں پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت کی گئی۔ جبکہ بیلاروس کے ساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے، بیلا روس کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھائیں گے۔

اس سے پہلے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا کہنا ہے کہ بیلاروس پاکستان کو بہترین دوست ملک سمجھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، ہمیں سفارتکاری میں تعمیری اقدامات کو آگے بڑھانا ہو گا۔

News Alert Urdu

News Alert Urdu