سندھ حکومت کا آئینی درخواستوں پر سماعت کرنے سے معذرت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئینی بنچز کے قیام کے بعد سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت کر لی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایس بی سی اے کے معاملے پر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میرا کیس آرٹیکل (2) 199 کے تحت آتا ہے۔

latest urdu news

جسٹس صلاح الدین کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت یا وفاق کو کارروائی سے روکنے کے حوالے سے درخواستیں آئینی بنچ سنے گا، آپ جسٹس کے کے آغا سے اجازت لے لیں، ہم مشروط طور پر اجازت دے رہے ہیں، پہلے آفس طے کرے گا یہ ریگولر بنچ سنے گا یا آئینی بنچ؟۔

عدالت کی جانب سے نیب نوٹس، اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے، تحفظ فراہم کرنے اور دیگر کیسز کی سماعت سے معذرت کر لی گئی ۔

عدالت کی جانب سے درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی آر ختم کرنے کے حوالے سے درخواست کو تبدیل کر کے بنچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

News Alert Urdu