اسلام آباد میں فوج تعینات، شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں پاک فوج کے دستے تعینات ہو گئے ہیں، فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پر فوج کو تعینات کیا گیا ہے، فوج کو انتشاریوں اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

یاد رہے کہ رات گئے شر پسندوں کے ہاتھوں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد وزارتِ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسلام آباد میں فوج طلب کی اور شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب بیلا روس کے صدر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں ان کا وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس آمد پر بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور بیلا روس کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کےساتھ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

News Alert Urdu