ٹرمپ کا مختلف ممالک سے درآمد اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 ممالک سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 20 جنوری کو میکسیکو اور کینیڈا سے آنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی منظوری دوں گا اور یہ ٹیرف منشیات اور غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ بند ہونے تک نافذ رہے گا۔

نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ چین سے درآمد شدہ اشیاء پر بھی موجودہ ٹیرف سے 10 فیصد زیادہ ٹیکس عائد کریں گے، امریکا میں منشیات کی ترسیل روکنے کے چینی اقدامات تک اضافی ٹیکس رہے گا، چینی حکام کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا منشیات کے خلاف کارروائیوں پر رابطے میں رہے ہیں، چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی فائدے پر مبنی ہے، کوئی بھی تجارت یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت پائے گا۔

News Alert Urdu