بیلا روس کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بیلا روس کے صدر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں ان کا وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم ہاؤس آمد پر بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور بیلا روس کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

latest urdu news

بیلا روس کے صدر کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا گیا۔

گزشتہ روز بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو 3 روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے، نورخان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات ہے۔

سیکرٹری داخلہ کی جانب سے ڈی چوک کا دورہ کیا گیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا، کل دن بھر مختلف مقامات پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئيں۔

News Alert Urdu