شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ شرپسندوں کی گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو کچل کر شہید کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

latest urdu news

مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہید ہونیوالے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے، ظلم کیا گیا، کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پُرامن احتجاج ہوتا ہے؟ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب سری نگر ہائی وے پر رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی گئی تھی، جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 جوان شہید اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار شدید زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

News Alert Urdu