انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خونریزی چاہتا ہے، وزیراعظم پاکستان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خونریزی چاہتا ہے، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر مظاہرین کی جانب سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے غم کا اظہار کیا۔

latest urdu news

وزیراعظم کی جانب سے شہید اہلکاروں کی بلندی درجات اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی جبکہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی بھی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے حملے میں زخمی ہونیوالے رینجرز و پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد پر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس و رینجرز کے اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے جبکہ پولیس و رینجرز اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کے لیے مامور ہیں۔

انتشاری ٹولے کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دی گئیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتشاری ٹولہ گزشتہ روز پولیس اہلکار اور آج شہید کیے گئے  رینجرز اہلکاروں کے معصوم بچوں و اہلخانہ کو جوابدہ ہے، انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خونریزی چاہتا ہے۔

News Alert Urdu