دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جارہے ہیں، میر سرفراز بگٹی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جارہے ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز بگٹی نے کہا کہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے سوا کوئی آپشن نہیں، 10 سالہ مصور خان کے اغوا پر افسوس ہوا۔

latest urdu news

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آپریشن کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خلاف حل بتائیں، کیونکہ کوئی بھی حکومت ہو وہ یہ نہیں چاہے گی کہ یہاں سے بچے اغوا ہوں، بچوں کو اغوا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جب تک موقع ہے بلوچستان کے عوام کی خدمت کروں گا، انہوں نے وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

یاد رہے کہ کچھ روز پہلے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن کی منظوری دی گئی تھی۔

News Alert Urdu