پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس کے متن میں یہ کہا گیا کہ یہ ایوان تحریک انصاف کی جانب سے فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

latest urdu news

قرارداد کے متن کے مطابق ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو اور سابق خاتون اول فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہو رہے ہیں، شر پسندوں اور بلوائیوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیاگیا اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایک مخصوص ٹولے کی جانب سے سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچایا گیا، پی ٹی آئی کے ایک دن کے احتجاج کی وجہ سے پاکستان کو 190 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک شدت پسند جماعت ہے، اس پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

News Alert Urdu