ایران اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے، ایران

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو میں علی لاریجانی نے کہا کہ ایرانی فوجی حکام مختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں پر کام کر رہے ہیں۔

latest urdu news

اپنے انٹرویو میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ شام اور لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈروں کے حوصلے بہت بلند ہیں، حزب اللہ کی سخت مزاحمت کی وجہ سے ہی اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیش قدمی نہیں کر پائی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے حزب اللہ کے ہتھیار تباہ کرنے کے اسرائیلی دعوؤں کو بھی قیاس آرائیاں قرار دیدیا۔

اس سے پہلے اسرائیل کی جانب سے 26 اکتوبر کو ایران پرحملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آرتھوڈوکس یہودی تنظیم کے لیے کام کرنیوالا ربی زوی کوگن جمعرات کو دبئی میں لاپتہ ہوا بعد ازاں اتوار کے روز اس کی لاش ملی تھی۔

News Alert Urdu