52 فیصد پاکستانی محبت کی شادی کے مخالف، سروے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں اکثریت پسند کی شادی کے مخالف ہیں۔

حال ہی میں گیلپ پاکستان کے سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے جس میں 52 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ پسند کی شادی کی بالکل حمایت نہیں کرتے جب کہ 39 فیصد کی جانب سے پسند کی شادی کی حمایت کی گئی۔

latest urdu news

سروے کے مطابق پسند کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں جبکہ حیران کن طور پر پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی ہے۔

سروے میں یہ کہنا ہے کہ شہری آبادی میں 58 فیصد کی جانب سے اس پر اعتراض کیا گیا جب کہ دیہی آبادی میں پسند کی شادی کی مخالفت کی شرح 49 فیصد دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالات خراب ہیں، جس کی بنا پر نوجوانوں کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر سکیں، اوپر بیان کیے گئے سروے کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر گفتگو کی جائے تو جو نوجوان خود مختار ہوتے ہیں، انہیں پسند کی شادی کرنے میں کوئی اتنے مسائل پیش نہیں آتے مگر جو لوگ معاشی و گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں، انہیں ارینج مریج کرنے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔

پاکستان میں منگنی، مہندی اور برات جیسی غیر ضروری رسموں کے سبب نوجوانوں کو پسند کی شادی تو بہت دور، ارینج میرج کرنے میں بھی کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

News Alert Urdu