24
پنجاب سیکرٹری اسکولز خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں شروع ہوجائیں گی۔
سیکرٹری اسکولز پنجاب کے مطابق تعلیمی اداروں میں 10 جنوری 2025ء تک چھٹیاں ہوں گی۔ پنجاب کے اسکولوں میں اس دفعہ موسم سرما کی 20 چھٹیاں ہوں گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث مختلف شہروں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، اسی سلسلہ میں آج اسلام آباد اور جڑواں شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک بند ہونے سے 1 دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے۔
پاکستانی عوام نے 8 فروری کو جو فیصلہ کیا وہ حکومت نے تسلیم نہیں کیا، پی ٹی آئی، ن لیگ پیپلز پارٹی کو بیٹھ کر بات کرنی پڑے گی۔
ایک انٹرویو میں سابقہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سوچا ہوا ہے دھرنے دیں گے، انہیں اپنے ساتھ دوسری جماعتوں کو بھی ملانا چاہیے۔