اسلام آباد، نوبیاہتا جوڑا راستہ بند کرنے کے لئے لگائے گئے کنٹینرز کو فوٹو شوٹ کے لئے منتخب کرکے مشہور ہوگیا۔
دی ٹیلنٹ اسٹوڈیوز کے نام سے ایک انسٹا گرام پیج پر دلہا اور دلہن کی کچھ تصاویر وائرل کی گئی ہیں، ان کنٹینرز پر 804 کا ہندسہ اسپرے پینٹ سے لکھا ہوا تھا۔
تصویر میں دلہا اور دلہن تقریباً کنٹینر کے پاس کھڑے ہیں، اس فوٹو نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔
ان تصاویر کے پس منظر میں جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار چل رہا ہے، ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ آپ کی زندگی کا لائف ٹائم ایونٹ ہے۔
ہر کوئی خصوصاً نئے شادی شدہ جوڑے فوٹو شوٹ کے لئے خوبصورت جگہ پسند کرتے ہیں تاکہ ان کے لئے یہ یادگار رہے، ایسے موقع پر اس جوڑے نے کنٹینرز کا انتخاب کیا جو یقیناً ان کے لئے یادگار رہے گا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے لگے کنٹینرز کے سامنے فوٹو گرافی کی تھی۔
کنٹینرز پر 804 کا ہندسہ بھی اسپرے پینٹ سے لکھا گیا تھا، یہاں فوٹو گرافر کو بھی داد دی جا رہی ہے کہ اس نے کس انداز میں ان کی تصاویر بنائیں، متعدد سوشل میڈیا صارفین اس جوڑے کو زندہ دل قرار دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram