ایران نے اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل کے الزام پر اپنا ردعمل جاری کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران، ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آرتھوڈوکس یہودی تنظیم کے لیے کام کرنیوالا ربی زوی کوگن جمعرات کو دبئی میں لاپتہ ہوا بعد ازاں اتوار کے روز اس کی لاش ملی تھی۔

latest urdu news

متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل کے شبہ میں 3 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ زوی کوگن کے قتل کے شبے میں 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اماراتی وزارت داخلہ نے زیر حراست مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق سوسائٹی کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف تمام قانونی اختیارات استعمال کیے جائیں گے۔

اسرائیلی اور اماراتی حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، اسرائیلی ربی کے پاس یورپی ملک مولڈووا کا پاسپورٹ بھی تھا، اسی پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا تھا۔

News Alert Urdu