لاہور، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت ڈائیلاگ کرے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، حکومت معیشت کے نقصان پر شور کرنے کے بجائے سیاسی حل تلاش کرے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اتحادی اور احتجاجی سیاست کے ناکام انداز سے عوام سیاست سے دور ہو گئے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت پارا چنار میں مستقل امن کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔
دوسری جانب گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں حب الوطن لوگ موجود ہیں جبکہ حکومت سے اتحاد ہماری مجبوری ہے۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گورنر ہاؤس آنا چاہیے تھا، تاہم پنجاب کی روایت برقرار رکھتے ہوئے میں خود وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملنے گیا۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ مریم نواز سے ملاقات نہیں کروں گا۔