پی ٹی آئی کا اثر و رسوخ اب ختم ہو چکا ہے، مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر اپنے بیان میں کہا گیا کہ گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کر لیں اور پی ٹی آئی کا اثر و رسوخ اب ختم ہو چکا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام نے تحریک انصاف کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور اس کا سیاسی "فرنچائز” اب دیوالیہ ہو چکا ہے۔

latest urdu news

سینئر صوبائی وزیر کا بشری بی بی اور علیمہ باجی کے غائب ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں شخصیات تحریک انصاف کی قیادت سے فارغ ہو چکی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا قائد جس فتنہ اور فساد کا حصہ رہا، وہ اب جیل میں بند ہے اور اس کا انقلاب مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف انہی دنوں میں احتجاجی کال دیتی ہے جب غیر ملکی وفود نے پاکستان آنا ہوتا ہے ۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی ہے ،جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آرہی ہوں؟

ایک بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوال اٹھایا کہ یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کی عزت اور وقار کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔

News Alert Urdu