وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف انہی دنوں میں احتجاجی کال دیتی ہے جب غیر ملکی وفود نے پاکستان آنا ہوتا ہے۔
اسلام آباد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی ہے، جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آرہی ہوں؟
ایک بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوال اٹھایا کہ یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کی عزت اور وقار کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ خدارا پاکستان کو اپنی گھٹیا سیاست پر فوقیت دیں۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کا پشاور سے نکلنے والا قافلہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ڈھوک پہنچ گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے اسلام آباد کے راستے بند کردیے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں سے اب تک 490 کارکنوں اور رہنماؤں کو حراست میں لیا جاچکا ہے اور 100 لاپتا ہیں۔