پی ٹی آئی میں حب الوطن لوگ موجود ہیں، گورنر پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں حب الوطن لوگ موجود ہیں جبکہ حکومت سے اتحاد ہماری مجبوری ہے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گورنر ہاؤس آنا چاہیے تھا، تاہم پنجاب کی روایت برقرار رکھتے ہوئے میں خودوزیراعلیٰ مریم نواز سے ملنے گیا۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ مریم نواز سے ملاقات نہیں کروں گا۔

latest urdu news

سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی استحکام اور وعدوں کی پاسداری چاہتی ہے،ہم اتحادی ہیں اور مل کر چل رہے ہیں تاہم ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے،ہم نے ہر معاملے میں وفاق کی معاونت کی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پی پی چاہتی ہے ملک کا نظام چلتا رہےاور وفاق سے تحفظات پر بات چیت کے لیے کمیٹی بن چکی ہے تاہم کمیٹی کا تجربہ اچھا نہیں مگر پھر بھی ہمیں اچھے کی امید ہے ۔

سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ حکومت سے اتحاد ہماری مجبوری ہےاور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دی،ہم نے ووٹ نہیں بلکہ ملک کو مقدم رکھا اور پی پی کا ن لیگ سے آخرتک اتحاد رہے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اچھا کام کر رہی ہیں اور وزیراعلیٰ نے بہترین منصوبے شروع کیے ہیں جبکہ مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ ناکامی پاکستان کی ناکامی ہو گی۔

News Alert Urdu