45
اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انتظامیہ سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ہمیں گرفتار کر لیں۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے رہنما رضاکارانہ گرفتاریاں دے رہے ہیں اور خود پولیس موبائلز میں بیٹھ رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے کیسز کا خاتمہ حکومت نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے، عمران خان کو رہا کرانا ہے تو عدالتوں سے رجوع کریں احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟
عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جو اسلام آباد پر لشکر کشی کرنے آرہے ہیں ان کی آپس میں لڑائیاں ہیں، ایک بشریٰ گروپ ہے اور ایک علیمہ گروپ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ راستے بند ہونے کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ پی ٹی آئی ہے ۔