سیاسی احتجاج: کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے سبب وفاقی دارالحکومت میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری کیا جائے گا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کا اطلاق اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

دوسری جانب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ کل سوموار کو بچوں کو سکول نہ بھیجیں۔

یاد رہے پی ٹی آئی کی احتجاج کی فائنل کال کی وجہ سے اسلام آباد میں سڑکیں اور راستے بند کیے گئے ہیں، جس سے آمدروفت شدید متاثر ہونے کے ساتھ سکیورٹی خدشات درپیش ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے حکومت نے مختلف شہروں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے ، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا ، عوام کو اس معاملے میں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

News Alert Urdu