35
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اپنی دولت میں اضافے کے بعد 348 ارب کے مالک بن گئے۔
دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کی دولت نے ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریکارڈ 347.8 ڈالر کے ہندسے کو چھو لیا ہے۔
5 نومبر کو ہونیوالے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ نظر آیا ہے ۔
اس سے پہلے نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت 340 ارب ڈالر تک پہنچی تھی جو ایک ریکارڈ تھی تاہم اب ایلون مسک نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ایلون مسک دنیا کےوہ واحد شخص ہیں، جن کی دولت نے 300 ارب ڈالرتک پہنچی ہے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔