دشمنوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، دانیال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال چودھری کا کہنا ہے کہ دشمنوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، جب بھی پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے یہ احتجاج اور دھرنا دینا شروع کر دیتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دانیال چودھری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملنے والے تحائف بیچے، ایس سی او کو ناکام کرنے کے لیے بھی انہوں نے کوئی کسرنہیں چھوڑی، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا حالیہ بیان قابل مذمت ہے۔

latest urdu news

دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خراب ہوں، ان کو معلوم ہے ہمارے سعودی عرب سے تجارتی تعلقات آگے جا رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ ان تجارتی تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں، پاکستان جب ترقی کرنے لگتا ہے یہ کچھ ایسا کرتے کہ سبوتاژ کریں۔

دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان نے بجلی کے صارفین کے لیے ریلیف پیکج دیا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ حکومت احتجاج کرنیوالوں کو دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic