مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا۔

3 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 26 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ سرکاری نرخ نامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے کی مزید کمی کیساتھ فی کلو قیمت 475 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

latest urdu news

زندہ برائلر کی قیمت میں 8 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 314 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 328 روپے ہوگیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اسطرح انڈوں کی فی درجن قیمت 345 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، احتجاج کے دوران انکے پاس اسلحہ ہوگا اور قانون کو چیلنج کیا جائے گا، اس وقت عمران خان لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں، کیا شہریوں کو بلوائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں، ہمارے بس میں جو کچھ ہوا ہم وہ کریں گے، انہیں وفاقی دارالحکومت میں فساد برپا نہیں کرنے دیں گے۔

News Alert Urdu

Free website traffic