صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ بیسنٹ کو وزیر خزانہ نامزد کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسکاٹ بیسنٹ کو وزیر خزانہ نامزد کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے فنڈ مینیجر اور ارب پتی سرمایہ کار اسکاٹ بیسنٹ کو اپنی کابینہ میں وزیر خزانہ کے طور پر نامزد کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ نامزدگی اٹارنی جنرل کے لیے نامزد میٹ گیٹز کی دستبرداری کے بعد سامنے آئی ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 62 سالہ اسکاٹ بیسنٹ انویسٹمنٹ فرم کی اسکوائر کیپیٹل مینجمنٹ کے بانی ہیں اور ان کا شمار ارب پتی سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے، جب کہ اسکاٹ کی نامزدگی سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنے معاشی ایجنڈے میں ٹیرف میں اضافہ کریں گے۔

اسکاٹ بیسنٹ کی نامزدگی پر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسکاٹ کا شمار دنیا کے بڑے انٹرنیشنل سرمایہ کاروں، جیو پولیٹیکل اور معاشی اسٹریٹیجسٹ میں کیا جاتا ہے، وہ امریکا کو ایک نئے سنہرے دور میں لیجانے کے لیے میری رہنمائی کریں گے۔

News Alert Urdu