وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے۔
کراچی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پانی کے معاملے پر سندھ کا مؤقف واضح ہے اور سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اسمبلی میں دو تہائی سے زیادہ نمائندگی ہے، مسلم لیگ (ن) کیساتھ تحفظات چیئرمین بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، (ن) لیگ کیساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پانی کے معاملے پر سندھ کا مؤقف واضح ہے، سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، ہم اس پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
پولیو کیسز پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ضرور کریں گے، پاکستان میں پولیو کے 52 کیس رپورٹ ہوئے۔
بے نظیربھٹو نے پولیو کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کیے تھے، ہم نے بچوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے، ہمیں اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دینی ہے۔