باجوڑ، 2 دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ڈی پی او وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے صبح ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ وقاض رفیق نے یہ بتایا کہ پہلا بم دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کی حدود کے علاقے ایراب میں ہوا جسکے نتیجے میں ملک اصغر جاں بحق ہوئے۔
دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ اپنی جان گنوا بیٹھے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دھماکوں کے واقعات کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دوسری جانب سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
مقتولہ زارا کے قتل میں ملوث 4 گرفتار ملزمان ساس، نند، نواسہ اور رشتے دار نوید کو آج علاقہ مجسڑیٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، خاتون ڈیوٹی مجسٹریٹ کی جانب سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔