کراچی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مڈل کلاس طبقے کے دکھ کو سمجھتے ہیں۔
روشنیوں کے شہر کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس طبقے کا جینا مشکل ہوگیا ہے، گیس، بجلی، پٹرول بم غریب پر گرائے جارہے ہیں، جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس طبقے کے دکھ کو بخوبی جانتے ہیں، 2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے، دنیا ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ’بنو قابل‘ فری پروگرام ہے، 10 لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورس کروائیں گے۔
دوسری جانب کراچی میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز اور صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ یا 3 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کا صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے نیا اقدام کیا گیا ہے ،جس میں ریسٹورنٹس اور کاروباری اداروں کو کچرا پھینکنے پر سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کردیا۔