لبنان، غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالا اسرائیلی ماہرِ آثارِ قدیمہ حزب اللہ کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔
71 سالہ زیوو ایرلک اسرائیلی فوج کیساتھ لبنان کے ایک قدیم قلعے کا معائنہ کرنے کیلئے غیر قانونی طور پر لبنان میں داخل ہوا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیوو ایرلک اسرائیل کا ایک معروف مؤرخ بھی تھا، وہ اسرائیل کی فوجی وردی میں ملبوس تھا حالانکہ وہ نہ تو فعال ڈیوٹی پر تھا اور نہ ہی ریزرو میں شامل تھا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے اس قدیم مقام کو محفوظ قرار دیا گیا تھا، لیکن دو حزب اللہ فائٹرز نے گروپ پر حملہ کر دیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور اُن کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کیلئے دنیا مزید چھوٹی ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اِن دونوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد معاہدہ روم کے تحت آئی سی سی میں شامل تمام 124 ملک انہیں گرفتار کرنے کے پابند ہو گئے۔