اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔

آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام 8 ججز مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بنچز کیسز کی سماعت کریں گے۔

latest urdu news

روسٹر کے مطابق جسٹس بابر ستار عدالتی ہفتے کے پہلے روز 25 نومبر کو مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے، جسٹس بابر ستار 26 نومبر سے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہوں گے۔

ڈویژن بنچ نمبر3 جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 4 جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ہو گا، ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک کی مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

سپیشل ڈویژن بنچ یا لارجر بنچ چیف جسٹس کی ہدایات کے مطابق جمعرات یا کسی اور روز دستیاب ہو گا، چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے 25 سے 29 نومبر تک کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔

News Alert Urdu

Free website traffic