اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کیلئے دنیا تنگ، وارنٹ گرفتاری جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور اُن کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کیلئے دنیا مزید چھوٹی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اِن دونوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد معاہدہ روم کے تحت آئی سی سی میں شامل تمام 124 ملک انہیں گرفتار کرنے کے پابند ہو گئے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کے مرتکب قرار پانے کے بعد ان دونوں کی حیثیت مفرور مجرموں کی ہوگئی ہے۔

latest urdu news

وزیر اعظم کینیڈا کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی کے حکم کا احترام کرتا ہے، یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ کے مطابق تمام 27 رکن ممالک آئی سی سی کا حکم ماننے کے پابند ہیں۔

اٹلی اور نیدرلینڈز کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ اگر اُن کے ملک آئے تو گرفتار کر لیے جائیں گے۔

بیلجیئم کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ بھی کردیا ہے، برطانیہ نے صرف اتنا کہا کہ وہ آئی سی سی کی آزادی کا احترام کرتا ہے۔

ترکیہ اور عراق نے تمام آزاد ملکوں پر وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیلئے زور دیا ہے۔

News Alert Urdu