اسلام آباد کا امن و امان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسی کو وفاقی دارالحکومت کا امن و امان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی صبح کے وقت پولیس فورس کا حوصلہ بڑھانے پولیس لائنز پہنچ گئے، وزیرداخلہ کی جانب سے قیام امن کیلئے اسلام آباد پولیس کی بہادری کی تعریف کی گئی۔

latest urdu news

پولیس فورس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اسلام آباد شہر کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے، پولیس نے اسلام آباد کو محفوظ رکھنے کیلئے ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے اور اسے یقینی بنانا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کو ہدایت کی گئی کہ اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں، دوران ڈیوٹی آپ نے تمام حفاظتی سامان پہننا ہے اور پوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں۔

News Alert Urdu